لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے تونسہ بیراج منصوبے اور نندی پور پاور پراجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نئی مثال قائم کی ہے اور شبانہ روز محنت کے ذریعے منصوبوں پر شفاف انداز سے کام کی رفتار کو انتہائی تیز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد نجات دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہا جب کرپٹ حکومت اقتدار میں ہو تو شفافیت کے پرخچے اڑائے جاتے ہیں اور جب شفاف حکومت برسراقتدار ہو تو کرپشن کی گنگا بہنا بند ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کو محنت، محنت اور صرف محنت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ارادے مضبوط اور نیت نیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔
وزیراعلیٰ
شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس 3گھنٹے سے زائد جاری رہا، ”جب شفاف حکومت برسراقتدار ہو تو کرپشن کی گنگا بہنا بند ہو جاتی ہے“ وزیراعلیٰ
Feb 18, 2014