اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمےن تحرےک انصاف عمران خان سے کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد نے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ مےں ملاقات کی اس دوران چیئرمےن پی ٹی آئی نے کہا پاکستان چےن دوستی ہمارے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ مےری جماعت اور کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابےن روابط ہمےشہ فروغ پاتے رہےں گے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، صوبہ خےبر پی کے مےں صحت کا انصاف، تعلےمی اصلاحات ، پولےس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور گرےن خےبر پی کے جےسے اقدامات سے انقلابی کام کئے جا رہے ہےں، کرپشن کےلئے صفر برداشت کی پالےسی پر پی ٹی آئی سختی سے کاربند ہے جس کےلئے ہم اپنی اےک اتحادی جماعت کو بھی صفوں سے نکال چکے ہےں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت سنگےن چےلنج درپےش ہےں لےکن پاکستانی قوم ان بحرانوں سے کامےابی سے نکلے گی، ہماری نوجوانوں کی آبادی ملکی ترقی مےں زبردست انسانی سرمائے کا کردار ادا کرے گی۔ پی ٹی آئی اور کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کا باہمی اشتراک دونوں اقوام کی قربت مےں مزےد اضافے مےں اہم رول ادا کرے گا، پاکستان کے عوام کے دلوں مےں چےن کی دوستی بڑی مقدم ہے اور ہم سب اس پر فخر کرتے ہےں چےنی کمےونسٹ پارٹی کے رہنماءاور نائب وزےر آئی پنگ نے چئرمےن تحرےک انصاف عمران خان کی قےادت مےں ان کی جماعت ، رہنماﺅں اور کارکنوں کےلئے نےک تمناﺅں کا اظہار کےااور توقع ظاہر کی ہمارے روابط فروغ پاتے رہےں گے۔
عمران/ وفد