حب، بجلی کاٹنے کیخلاف کسانوں کا احتجاج 9 گھنٹے دھرنا، کراچی، کوئٹہ کے درمیان ٹریفک جام رہا

حب (نوائے وقت رپورٹ) حب کے علاقے اوتھل میں قومی شاہراہ پر کسانوں نے بجلی کے کنکشن کاٹے جانے کیخلاف 9 گھنٹے تک دھرنا دیا جس سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ٹریفک ہلاک اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
سینکڑوں افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثنا رات کو انتظامیہ کے نمائندوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں سے مذاکرات کر کے انہیں مطالبات مانے جانے کی یقین دہانی کرائی جس پر کسانوں نے احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹا لی گئیں اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
کسان دھرنا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...