اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کے خلاف بیٹے اور بیوی کے نام پر اثاثوں کو چھپانے پر سینٹ کی رکنیت سے نااہلی کیلئے رٹ درخواست دائر کردی گئی۔
‘ درخواست گزار ملک زاہد محمود ثاقب نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹر زاہد خان نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اپنے 2012-13 کے اثاثوں کے گوشوارے میں اپنی بیوی شاہین اصغر اور بیٹے سلمان خان کے نام پر پنڈ نصراللہ تحصیل و ضلع راولپنڈی میں 36لاکھ روپے مالیت کی 18کنال اراضی ظاہر نہیں کی۔ بحیثیت رکن پارلیمنٹ سینیٹر زاہد خان نے حقائق کو پوشیدہ رکھ کر نہ صرف آرٹیکل 62 اور 63کی خلاف ورزی کی بلکہ الیکشن کمشن کے قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی۔ رٹ درخواست کے ساتھ درخواست گزار نے سینیٹر زاہد خان کی اہلیہ اور بیٹے کے نام 18کنال اراضی کے دستاویزی شواہد بھی لگائے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ زاہد خان کو سینٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔
نااہل/درخواست
سپریم کورٹ : سینیٹر زاہد خان کےخلاف اثاثے چھپانے پر نااہلی کیلئے رٹ دائر
Feb 18, 2014