کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کے اہم انسپکٹر شفیق تنولی پر خودکش حملے کے ملزم کی شناخت ہوگئی۔ شفیق تنولی2014ء میں پی آئی بی کالونی کے علاقے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان پر حملہ کرنے والا 17 سالہ بخت زرین باجوڑ کا رہنے والا تھا اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا‘ خودکش حملہ آور بخت زرین نے منصوبہ بندی کے تحت پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں شفیق تنولی کی کے قریب سکونت اختیار کی اور ریکی کرنے کے بعد خودکش حملہ کیا۔