نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد تین روز کے دوران 100 اور مجموعی تعداد 585 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس سے متاثر افراد کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار بتائی جاتی ہے۔ ممبئی میں کئی سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ علی گڑھ یونیورسٹی میں 25 فروری تک کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔