یونیورسٹی آف سرگودھا کے سائنسدان کا اعزاز، ڈاکٹر محمد امین کی پیراسٹامول کے بارے میں نئی تحقیق کو امریکی ادارے نے باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا

سرگودھا (نامہ نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا نے سائنس کے میدان میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ نوجوان سکالر ڈاکٹر محمد امین کے پیراسٹامول پیٹنٹ کوامریکہ کی پیٹنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ رجسٹرڈ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سائنسدان ڈاکٹر محمد امین نے سال 2009ء میں یونیورسٹی آف سرگودھا کو پیراسٹامول کے بارے میں ایک تحقیق Solvent Free Synthesis of Paracetamol  دی جسے یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ کوائف کے ساتھ پیش کیا اور یہی تحقیق ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے سال 2011ء میں عالمی سطح کے معروف ادارے یونائٹیڈ سٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ آفس امریکہ کو ارسال کی۔ اس تمام تحقیق پر معروف سائنسدان ڈاکٹر بریڈن فیٹروولف اورڈاکٹر کمار شلندرہ نے باقاعدہ رپورٹ مرتب کی اور نہ صرف اسے منظور کیا بلکہ اسے سائنس کے میدان میں ایک حیرت انگیز کارنامہ بھی قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد امین کے مطابق نئی پیراسٹامول اب معدے، جگر اور گردوں کو بالکل نقصان نہیں پہنچائے گی۔ اس شاندار کامیابی پر ہائر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمدا کرم چودھری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد امین کو دلی مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...