میانوالی (نامہ نگار) کنڈل کے ڈی آئی خان سے ملحقہ پہاڑوں سے تانبا پتیل اورکمپائونڈ نما تیل نکل آیا۔ تفصیل کے مطابق کنڈل کے علاقے اللہ گڈ اور کمرتنگی جو صوبہ پنجاب کے علاقہ میں واقع ہے اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑ ضلع میاینوالی کے وسیع علاقہ کنڈل تک پھیلے ہیں، اسی کمرتنگی اور اللہ گڈ کے پہاڑوں میں کچھ پہاڑ ایسے ہیں جہاں سے مائع کول نما تیل نکلتا ہے۔ کنڈل کے غریب لوگ مائع کول نما تیل برتنوں میں بھر بھر کر لے آتے ہیں اور اسے لکڑیوں پر ڈال کر جلاتے ہیں تو اسے فوری آگ لگ جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑوں سے سیلابی بارشی پانی جب نیچے زمینوں پر آتا ہے تو زمینویں پر تانبا پتیل نما تہہ جم جاتی ہیی۔ کنڈل کے سماجی رہنمائوں عزیز اللہ خان، ملک نذیر احمد، ملک نور محمد نے میڈیا کی ٹیم کو اللہ گڈ اور کمرتنگی کے پہاڑوں سے نکلنے والے مائع کول نما تیل کمپائونڈ کول اور زمینوں پر پتیل نما پانی کی تہیں دیکھائی انہوں نے بتایا کہ اللہ گڈ، کمرتنگی اور کنڈل کے پہاڑ بہت سی معدنیات سے مالامال ہیں لیکن بدقسممتی کہ حکومتیں ان سے استفادہ کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں حکومت پنجاب اس طرف توجہ دے۔
میانوالی کے پہاڑی علاقوں سے تانبا، پیتل اور کمپائونڈ نما تیل نکلنے کا انکشاف
Feb 18, 2015