کشمیر، سیاچن، سرکریک متنازعہ مسائل سیکرٹری خارجہ ایجنڈے میں بھارتی مداخلت شامل ہو گی: سرتاج عزیز

Feb 18, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سیاچن اور سرکریک کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارت کی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بھارتی سیکرٹری خارجہ سے مذاکرات کو نتیجہ خیز کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورہ اسلام آباد سے پہلے واضح کر دیا بات چیت میں کشمیر‘ سرکریک اور سیاچن کو شامل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا  کشمیر‘ سیاچن اور سرکریک متنازعہ مسائل ہیں اور جب تک ان پر بات چیت نہ کی جائے دونوں ملک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا  لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں اور اس پر قابو پانے کیلئے دونوں ملکوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بھارت کیساتھ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا امریکی صدر اوباما اور دیگر ممالک نے نریندر مودی کو ترغیب دی کہ مذاکرت کا راستہ معطل نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں