6 بیٹیوں کا باپ سب انسپکٹر تبادلے کے پہلے ہی روز دھماکے کا نشانہ بن گیا

فیروز والا + لاہور (نامہ نگاران) لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے قریب خودکش دھماکہ میں ونڈالہ دیال شاہ فیروز والا کا رہائشی سب انسپکٹر رانا محمد یوسف بھی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے پسماندگان میں چھ بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ چھوڑی۔ بتایا گیا ہے کہ رانا محمد یوسف سب انسپکٹر کا ایک روز قبل چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ سے پولیس لائن میں تبادلہ ہوا تھا اور وہ پہلے دن اپنی ڈیوٹی مین گیٹ پر سرانجام دے رہا تھا۔ سب انسپکٹر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اس کی بچیاں باپ کو یاد کرکے روتی رہیں جبکہ بوڑھی ماں صدمے سے نڈھال اور بے ہوش ہوگئی۔ محمد یوسف کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں کورکمانڈر لاہور نوید زمان، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی آپریشنز محمد باقر رضا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم، ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کے علاوہ ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...