لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر 14فٹ بال چیمپئن شپ آج سے خانیوال میں ہو گی۔ چیمپئن شپ خانیوال کے شبیر سٹیڈئیم میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبر پختون خواہ،ریجن اسلام آباد، فاٹا ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر زونل میں کراچی حیدر آباد، کوئٹہ، ساہیوال، فیصل آباد،بنوں ، دیراور میزبان خانیوال ٹیم شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کاردگی کا جائیزہ لینے کے بعد پی ایف ایف کی جانب سے قائم کردہ ٹیکنیکل سٹڈی گروپ نمایاں کھلاڑیوں کا چنائو کرے گا جنہیں بعد ازاں فیڈریشن کی زیر نگرانی5 سے 6 ہفتے کے لئے لگنے والے کیمپ میں ٹریننگ دی جائے گی ۔ٹریننگ حاصل کرنے والے انڈر14 سے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم بنائی جائے گی جو ترکمانستان میں اپریل میں منعقد ہونے والی اے ایف سی انڈر 14 فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریگی۔17 فروری کو ٹیموں کی سکروٹنی کی جائیگی۔