لندن (بی بی سی اردو) حیاتیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر پرندوں کے برعکس پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے ہی آشنا ہیں۔ امریکہ اور چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی یہ تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ پینگوئنز میں ارتقائی عمل کے دوران پانچ بنیادی ذائقوں میں سے تین کا احساس باقی نہیں رہا۔