اوول میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان ٹیم جب بنگلہ دیش کے ہدف دو سو اڑسٹھ رنز کے تعاقب میں میدان میں اتری تو کچھ ہی پلوں میں افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، جاوید احمدی صرف ایک رنز بنا پویلین لوٹ گئے ، دو سکور پر اصفر زازئی نے بھی جاوید احمدی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک سکور بنا کر پویلین کی راہ لی،منگل ان نے اور سمی اللہ شنواری نے مذاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہ سکے، شنواری نے بیالیس اور منگل ستائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،اور افغانستان کو فتح کیلئے دو سو اڑسٹھ رنز کا ہدف دیاانعام الحق انتیس، تمیم اقبال انیس، سومیا سرکار اٹھائیس ، محمداللہ تئیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے شکیب الحسن نے تریسٹھ اور مشفق الرحیم نے اکہتر رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے شاپور زدران، حامد حسن ،آّفتاب عالم، اور میروائس اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کرسکے