امریکی محکمہ خارجہ نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلحے سے لیس فوجی اور کمرشل ڈرونز فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ نئے قوانین کے مطابق لین دین صرف سرکاری سطح پر ہی ہوگی، خبر ایجنسی کے مطابق درآمد کرنے والے ممالک کو ان ڈرونز کے استعمال سے متعلق کچھ شرائط پر عمل کی یقین دہانی کرانا ہوگی ، جن میں ملکی دفاع کے علاوہ عالمی قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ ان ڈرونز کو مقامی افراد کی غیر قانونی نگرانی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی اور ترکی کے علاوہ خلیج فارس کے ممالک نے امریکا سے اسلحہ بردار ڈرونز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔