عالم اسلام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو

مکرمی! آج پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف ایک جنگ لڑی جا رہی ہے اور مسلم حکمران دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں مگر مسلم حکمران خائف اتنے ہیں کہ کوئی ایک مسلم ملک بھی یو این او میں یہ قرار داد نہ لا سکا کہ دہشت گردی کی واضح تعریف کر دی جائے مسلمان حکمرانوں سے تو یہ بھی نہ ہو سکا کہ او آئی سی میں بھی کوئی مشترکہ تعریف کر دی جاتی۔ حکمران بیچارے تو اپنی اپنی کرسی کی بقاء کی فکر میں گرے ہوئے ہیں۔ اگر عالم اسلام کے علماء ہی مل بیٹھ کر اس ضمن میں عالم اسلام کی رہنمائی کر دیتے تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہوتا مگر افسوس کہ آج کی انسانیت تو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور آج کے انسان کے پاس دہشت گردی کی کوئی واضح تعریف نہیں۔(عمر سلیم لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...