کوئٹہ (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے والد کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر کی بریت کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو جمیل اکبر بگٹی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں اے ٹی سی کے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اور دیگر کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپائو کو بری کر دیا تھا۔
بگٹی قتل کیس: مشرف اور دیگر کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج
Feb 18, 2016