اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مستقل اراکین کمیٹی کا ایشیا بحرالکاہل سے وائس چیئرمین منتخب ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق مستقل اراکین کمیٹی کا پانچ روزہ اجلاس نیروبی، کینیا میں شروع ہوگیا جو کہ اقوام متحدہ کی دوسری ماحولیاتی اسمبلی کی تیاری کے لئے ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب اور کینیا میں ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کو اس کا متفقہ طور پر وائس چیرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ اپنی اس حثیت سے اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں پیش کی جانے والی متوقع قراردادوں پر مذاکرات کے عمل کی صدارت کریں گے۔ یہ کامیابی ماحولیاتی تحفظ کی بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کے سرگرم کردار کا اعتراف ہے۔
پاکستان اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام کے مستقل ارکان کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب
Feb 18, 2016