وزیراعظم نے دھمکی آمیز رویہ اپنایا‘ احتساب اداروں کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے: پلڈاٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پلڈاٹ نے وزیراعظم کی جانب سے نیب کو دھمکی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پلڈاٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نیب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے احتیاط کا دامن چھوڑ بیٹھے۔ وزیراعظم نے نیب کیلئے براہ راست دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا، احتساب اداروں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویشہ ہے، سندھ میں پی پی کی حکومت نے احتساب بیورو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پی پی نے سینٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جس کا مقصد نیب کے پر کاٹنا تھا نیب اب کسی آمر کا آلہ کار بن کر مخصوص افراد کو نشانہ نہیں بناتا۔ نیب قانون کے مطابق کارروائی کرتا ہے۔ برسراقتدار طبقہ، اشرافیہ کا احتساب ہونے لگے تو دھمکانے کا رویہ اختیار کرنا تشویشناک ہے اور مناسب نہیں۔ نیب ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز پریشان اور مایوس نہ ہو۔ سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی، میڈیا احتساب کے اداروں کا تحفظ کرنے میں کردار ادا کریں۔پلڈاٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر ریمارکس دینا چاہئے تھے وہ احتیاط کا دامن کھو بیٹے۔

ای پیپر دی نیشن