دبئی(سپورٹس ڈیسک )زمبابوے کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر معطل کردیا گیا۔ ویٹوری کے باؤلنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی شہر چنائی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو ہر زاویے سے جانچا گیا جس میں وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترسکے۔