اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ کی تیاری :قومی ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز پرسوں ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے لیے فائنل ٹرائل 20 فروری کو لالہ ایوب سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں ہونے والے ٹرائلز میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی پشاور میں ہونے والے ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ پی ایچ ایف اعلامیے کے مطابق ٹرائلز میں منتخب کھلاڑی تربیتی کیمپ میں براہ راست کوچنگ سٹاف کو رپورٹ کرینگے جس کے وینو اور تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 7 سے 17 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...