افغان کرکٹر محمد نبی وطن واپس‘نیوزی لینڈ کے ناتھن میکلم جگہ لیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کھلاڑی محمد نبی ایشیا کپ کوالیفائر میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خاطر لیگ کو ادھورا چھوڑ کربنگلہ دیش روانہ ہوگئے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوگزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی آخری گیند میں شاندار فتح دلادی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آف سپنرباؤلر ناتھن میکلم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نبی کی جگہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...