لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پنجاب نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے مدت ملازمت میں توسیع لینے کا مطالبہ کر دیا گزشتہ روز قومی تاجر اتاد کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں اجلاس ہوا جس میں مہمان خصوصی سابق ٹائون ناظم سمن آباد میاں جاوید علی مہمان خصوصی تھے اجلاس می ڈی جے بٹ ، سلیم اقبال بھٹی، عطاء الرحمان، محمد عمران، ڈاکٹر محمد امین، طارق شہزاد سندھو، راشد طاہر بھٹی، عابد علی بھٹی، یوسف سہوتراعلی ارشد شاہ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع لیں: قومی تاجر اتحاد پنجاب
Feb 18, 2016