لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 6 ارب 36 کروڑ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 30 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2589 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 49 کروڑ 30 لاکھ 70 ہزار روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 28 لاکھ 20 ہزار روپے رہی۔