اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل پاکستان میں الوداعی ملاقاتوں کیلئے آج یہاں پہنچ رہے ہیں۔
جنرل جان کیمبل افغانستان میں مدت ملازمت پوری کرکے وطن واپس جا رہے ہیں جبکہ انکی جگہ نئے کمانڈر کا تقرر ہو چکا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق انکی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی جبکہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک کے ساتھ بھی انکی ملاقات متوقع ہے۔ ان ملاقاتوں کے دوران افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر سلامتی کے حالات اور بارڈر مینجمنٹ جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل کیمبل الوداعی ملاقاتوں کیلئے آج پاکستان آئیں گے
Feb 18, 2016