کراچی (این این آئی)کراچی بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جا رہا ہے۔ پانی زندگی ہے لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا خصوصاً ضلع غربی کی عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے ضلع غربی کی عوام کیلئے پانی ناپید ہوجائیگا۔ حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے۔
’’بارشیں نہ ہوئیں‘‘حب ڈیم ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گیا کراچی میں پانی کی سنگین قلت کا خدشہ
Feb 18, 2016