باچاخان یونیورسٹی کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، ایف سی کیساتھ معاہدہ طے صوابی یونیورسٹی کی سکیورٹی غیرتسلی بخش قرار

چارسدہ (نامہ نگار) باچاخان یونیورسٹی کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ یونیورسٹی کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 30 سے 32 ایف سی اہلکار یونیورسٹی میں تعینات ہوںگے۔ 10 پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ 58 یونیورسٹی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ 3 خواتین اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ 19 واچ ٹاورز بھی بنائے گئے ہیں جس میں یونیورسٹی اہلکار اور ایف سی کے جوان تعینات ہوںگے۔ پاک فوج اور پولیس نے صوابی یونیورسٹی کی سکیورٹی غیرتسلی بخش قرار دیدی۔

ای پیپر دی نیشن