وزیر داخلہ کا دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے پرو ایکٹو کردار ادا کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کارروائیوں کی ’’مانیٹرنگ‘‘ کر رہے ہیں اس سلسلے میں چاروں صوبوں کو بروقت انٹیلی جنس اطلاعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کی تازہ لہر پر قابو پانے کے لئے ’’پروایکٹو‘‘ کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق لاہور دھماکوں کے حوالے سے تفتیش میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں جن کے نتیجے میں اصل ذمہ داران کا تعین کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...