سرگودہا (نامہ نگار)تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا دورہ سرگودہا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ عمران خان نے 24فروری کو سرگودہا میں جلسہ عام کا اعلان کر رکھاتھا اور جوکہ سیکورٹی خدشا ت کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے موجودہ دہشت گرد حملوںسے پہلے سرگودہا اپنی آمدکاشیڈول دے رکھا تھا جو کہ اب سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔