گوجرانوالہ: پہلی جماعت کا طالب علم فیکٹری کے گٹر میں گر کر جاں بحق

Feb 18, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھر سے لا پتہ ہونیوالا 8 سالہ بچہ فیکٹری کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بھٹی بھنگو کا رہائشی ظفر اقبال جو کہ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے، گزشتہ شام اس کا 8 سالہ بیٹا علی رضا جو کہ اوّل جماعت کا طالبعلم ہے، اچانک لاپتہ ہو گیا، کافی دیر تک گھر نہ آنے پر ورثاء نے اسکی تلاش شروع کر دی۔ اس دوران علی رضا کی نعش فیکٹری کے گٹر دی میں پڑی ہوئی مل گئی۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں