جنوبی وزیرستان میں خسرے کی وبا سے 300 بچے متاثر

پشاور(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی میں خسرے کی وبا سے دو سے تین روز کے دوران مختلف ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 300بچوں کو داخل کرایا جاچکا ہے۔تحصیل شکئی کے علاقے ماندتہ میں خسرے کی وبا نے پانچ سالہ بچے کی جان لے لی جبکہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا،کیٹگری ڈی ہسپتال ساعالم،بی ایچ یو انگور اڈا اور بی ایچ یو شکئی میں300 کے قریب خسرہ سے متاثرہ بچوں کو داخل کرایا گیا۔خسرے کی وباپر قابو پانے کیلئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...