سیکورٹی کانفرنس میں خودکش دھماکوں کا معاملہ اٹھائیں گے : خواجہ آصف

Feb 18, 2017

میونخ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سکیورٹی کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں کئے گئے دھماکوں میں افغان سرزمین استعمال کی گئی پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ افغان صدر سیاسی تجربے میں کمی کے باعث پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں۔

مزیدخبریں