سیﺅل(اے پی پی) سام سنگ گروپ کے چیف جے وائی لی کو جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔48 سالہ لی ملک کے سب سے امیر خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔،جیل حکام کے مطابق لی کو سول ڈیٹینشن سنٹر میں رکھاگیا ہے ۔گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لی کی ضمانت کے حوالہ سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ لی کی گرفتاری کے بعد سام سنگ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عدالتی کارروائی میں سچ کو سامنے لانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔