نیول چیف نے کیپٹن طہٰ کی نماز جنازہ میں شرکت کی، سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کراچی (این این آئی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لےے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءکا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونےوالے کیپٹن طٰہ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پی این ایس شفاءکے دورے کے دوران سانحہ سیہون کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس غمناک واقعہ پر اپنے گہرے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا نہتے اور معصوم عوام، خواتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بربریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کے تمام افسران، جوان اور سویلینز قوم اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک بحریہ اور پاک آرمی کے سینئر افسران سمیت سول اور ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...