اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی) وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی ایک خاتون آفیسر نے انہیں ہراساں کیے جانے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ خاتون آفیسر سیدہ شاہین بخاری نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران موقف اختیار کیا کہ وہ طویل عرصے سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اس نے نادرا کے ایچ آر ڈی کے سربراہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکوہ آفیسر نے اسے ایک محکمانہ انکوائری میں اپنے دفتر طلب کیا اور اس سے دوستی کی پیشکش کی اور انکار پر میر ے خلاف مزید چھ انکوائریاں کھل گئیں اور مجھے ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کرنا شروع کردیا گیا ۔
دوستی کی پیشکش ٹھکرانے پر مجھے ہراساں کیا جارہا ہے:نادرا کی خاتون آفیسر کا الزام
Feb 18, 2017