لاہور( پ ر)کسی نظریے کو صرف اعلیٰ کردار کی حامل شخصیات ہی معتبر بناتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی ایک ایسی ہی قابل تقلید شخصیت ہیں جن کے اعلیٰ کردار کا ایک زمانہ معترف ہے۔یہ بات ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے خصوصی قائد ڈے اور شیخ الاسلام کی 66ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد اسلم غوری، وائس چانسلر نے کی۔ ڈین صاحبان، صدور شعبہ جات، فیکلٹی ممبر زاور سکالرز کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔