حکومت پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے‘ پورا شہر بو کاٹا کے نعروں سے گونجتا رہا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو پتنگ بازوں نے ہوا میں اڑا دیا۔ پابندی کے باوجود جمعہ کے روز سارا دن راولپنڈی اور گردو نواح میں منچلوں نے دل کھول کر پتنگ بازی کی اور پورا شہر بو کاٹا کے نعروں سے گونجتا رہا۔ لیکن پولیس محض تماشائی بنی رہی جس پر عوام الناس کا کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں یہ بسنت منائی گئی ہے کیونکہ اگر سائنٹیفک بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو کروڑوں کا بزنس کیا گیا ہے صرف تھانہ سٹی کے انچارچ مرزا یوسف کی ذاتی کاوشوں سے چند روز قبل تقریباً 60 لاکھ کی پتنگیں پکڑی گئی تھیں جن میں صرف ایک تاجر کی 50 لاکھ کی پتنگیں شامل تھیں اس کے علاوہ کسی تھانے کی پولیس نے کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کی اومر صرف کمسن بچوں کو پکڑنے کا ڈرامہ کیا جاتا رہا حالانکہ اگر ان تاجروں کو پکڑا جاتا جو کروڑوں روپے مالیت کی پتنگیں بسنت سے کئی ماہ پہلے لا کر فروخت کیلئے سٹور کرتے ہیں تو شہر میں ایک بھی پتنگ نہیں اڑائی جا سکتی تھی۔ جمعہ کے روز ٹینچ بھاٹہ‘ ڈھوک چودھری‘ ڈھوک سیداں‘ گوالمنڈی‘ صدر‘ ویسٹریج‘ راجہ بازار‘ ڈنگی کھوئی سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کی گئی افسوسناک امر یہ ہے کہ پتنگ اڑانے کیلئے دھاتی ڈور کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اونچی آواز میں میوزک کے ساتھ پتنگیں اڑائی جاتی رہیں لیکن انہیں کوئی روکنے والا نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...