پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تربیتی کمپاؤنڈ اور چار کیمپ تباہ کردیئے,آٹھ دہشتگرد واصل جہنم

پاک فوج نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کر لیا۔ خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں پاک فوج دہشتگردوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔ فورسز نے سرحد پار چھپے دشمنوں پر پہلی کاری ضرب لگا دی۔ فورسز کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم جماعت الاحرار اور تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی.
کارروائی میں جماعت الحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کی بمباری سے ایک تربیتی کمپاؤنڈ اور چار کیمپ تباہ کر دیئے گئے,
فورسز کی بمباری سے دو کمانڈروں سمیت آٹھ دہشتگرد بھی واصل جہنم ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن