بونیر کے علاقے طوطا لئی میں نائب ناظم یونین کونسل کے حجرے میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔بونیر پولیس کے مطابق یونین کونسل طوطا لئی میں نائب ناظم کے حجرے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث حجرے کی چھت گر گئی حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبی دونوں لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا, پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
بونیر'نائب ناظم یونین کونسل کے حجرے میں سلنڈر دھماکا،2 افراد جاں بحق
Feb 18, 2017 | 13:55