فوجی عدالتوں کی توسیع، اسحاق ڈار کا پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فضل الرحمٰن، نوید قمر، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ، مولانا عطاءالرحمٰن سے رابطہ کیا اور دہشت گردوں کے تیز ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع، حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی مہم کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے فوجی عدالتوں کا تسلسل، اس معاملے پر سیاسی قیادت کی جانب سے اتحاد دکھانا ضروری ہے۔ ملک و قوم کی سکیورٹی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جلد بلانے پر بات چیت کی گئی سیاسی رہنماؤں نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہیں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن