کراچی( خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج اتوار 18 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان اپنی مرضی کی رابطہ کمیٹی کے ارکان منتخب کریں گے۔ انٹراپارٹی الیکشن ملتوی ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ا نہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیاسی سربراہ کی 35 سال کی قربانی اور خدمت ہوتی ہے سربراہ کا شفاف سیاسی کیرئیر ہوتا ہے۔ میں نے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑی اور نہ ہی پارٹی بنائی جو 30 سال سے موٹرسائیکل پر ہیں ان کو آنے کا حق ہے رابطہ کمیٹی پر کسی کی اجارہ داری نہیں کل واضح ہوجائے گا کہ سیاسی سربراہ کون ہے اور آئینی سربراہ کون۔ جس نے مشکل وقت میںپارٹی چھوڑی نہ ہی نئی پارٹی بنائی کیسے اس طرح فارغ ہوکر گھر واپس چلا جاﺅں۔ میں نے رابطہ کمیٹی سے پوچھا کہ ایسی نادانی اور غلطی کیسے کی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ایم کیو ایم کی تاریخ کا ریفرنڈم ہوگا کارکنان غیر آئینی اجلاس کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے کارکنان بنائیں گے کہ کارکن ہی جنرل اسمبلی میں فیصلہ دیتے ہیں پارٹی میرے نام سے رجسٹرڈ ہے پتنگ کا نشان بھی میرے پاس ہے۔
فاروق ستار
کارکن آج رابطہ کمیٹی کے ارکان کا چناﺅ کریں گے، فاروق ستار
Feb 18, 2018