تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں 4خواتین ڈلیوری کیلئے تڑپتی رہیں‘ عملہ غائب

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں رات کو چار زچہ مریض ڈلیوری کیلئے کئی گھنٹے تڑپتی رہیں لیکن عملہ غائب ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری (جھنگ)میں شام سات بجے چار زچہ مریض تانیہ 'روبینہ اور طاہرہ وغیرہ ڈیلیوری کیس کیلئے لائی گئیں تو ہسپتال میں کسی لیڈی ڈاکٹر کی سرے سے ڈیوٹی ہی نہیں تھی جبکہ نائٹ ڈیوٹی کیلئے ایل ایچ وی قیصرہ وحید بھی بغیر بتائے ہسپتال سے غائب تھیں۔ ایک زچہ کو لواحقین لیکر چلے گئے دو کو سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے زبردستی تیس کلومیٹر دور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کی مداخلت پر ایک دوسری ایل ایچ وی کو گھر سے بلا کر ایک ڈیلیوری کیس رات گئے کرایا گیا اے سی نے ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا رات کو ریگولر کام کرنیوالی مڈوائف شازیہ بانو کا سی ای او ہیلتھ نے بلا وجہ ٹرانسفر کردیا ڈی سی مدثر ریاض نے رات کو ہی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ فیمیل سٹاف کا تبادلہ انکی اجازت کے بغیر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...