راؤ انوار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی پیش ہوا نہ پولیس عدالت کو پیشرفت سے آگاہ کر سکی

کراچی (وقائع نگار) ماورائے عدالت قتل کیس میں مطلوب پولیس افسر سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی پیش نہیں ہوا جبکہ پولیس بھی اسکے بارے میں کوئی حوصلہ افزا پیشرفت سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے حوالے سے مطلوب پولیس افسر رائو انوار کی عدالت میں پیشی کا وکلا اور میڈیا کے نمائندے بھی انتظارکرتے رہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ اسلام آباد میں پیش نہ ہونے والا رائو انوار شاید کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش ہوجاتے لیکن ہفتے کو بھی ایسا نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...