پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 67 واں یوم پیدائش منایا گیا

Feb 18, 2018

لاہور ( این این آئی) کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 67 واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا ۔ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔راشد منہاس اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20اگست1971 ء کو جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور دوران پرواز جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جہاز تباہ ہونے سے جام شہادت نوش کیا۔راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔شہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

مزیدخبریں