نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، تیاریاں مکمل، شہر کو سجا دیا گیا

لاہور/ شیخوپورہ (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز شریف آج اتوار کو دوپہر 2 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ جلسے میں شیخوپورہ سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے جلوسوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اتوار کو کمپنی باغ کا جلسہ شیخوپورہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ایم پی اے عارف سندھیلہ نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے انکے کہنے پر شیخوپورہ کے عظیم عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور جلسہ گاہ کو محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز شریف کے استقبالی بینروں فلیکسز ،قد آور تصویری پوٹریٹ سے سجا دیا گیا۔ نواز شریف 2013 ء کے بعد کمپنی باغ میں ساڑھے چار سال بعد خطاب کریں گے، ان کیلئے جو سٹیج تیار کیا گیا ہے وہ 200 فٹ لمبا50 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا ہے۔ جلسہ عام میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارٹی قیادت کی ہدایت پر قائم پانچ رکنی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر فیضان خالد ورک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...