عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے امت نے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا: مولانا عزیزالرحمن

لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایچوگل لاہور میں مجلس کے نائب امیر پیر میاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔ کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی‘ مولانا قاری علیم الدین شاکر‘ مولانا خالد محمود‘ قاری ظہور الحق‘ مولانا سعید وقار‘ قاری محمد طفیل و دیگر کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...