عدلیہ وقار برقرار‘ ججز اعصاب مضبوط رکھیں: لیاقت بلوچ

Feb 18, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی تشکیل اور فعال کرنے کا فیصلہ ہوچکاہے ۔ متحدہ مجلس عمل میں عہدوں کے حوالے سے ہمارے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے ، جس دن ایم ایم اے کا اجلاس بلائیں گے ، مرکزی کونسل کے دستور کے مطابق تمام عہدیداروں کا چنائو کردیا جائے گا۔ متحدہ مجلس عمل کا اجلاس 25 فروری کے بعد اور 5 مارچ کے درمیان کرانے کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ایم ایم اے میں شامل ممبر جماعتوں کی الیکشن کمیشن سے رجسٹریشن کا پراسس مکمل ہونا ہے اور آئندہ ایک ہفتے تک یہ مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف نااہل ہوچکے ہیں اور احتساب عدالت میں ان پر کیسز کا مرحلہ اپنے اختتام پر ہے ۔ عدلیہ کو اپنے وقار کو برقرار اور ججز کو اپنے اعصاب کو مضبوط رکھنا چاہیے۔ کرپٹ مافیا تو حالات کو خراب کرنے کا بڑا ماہر ہے ۔

مزیدخبریں