شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے صدر چودھری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ آج شیخوپورہ کے عوام ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے نواز شریف کی تحریک دوسرے مرحلہ کو شروع کرکے ثابت کرینگے کہ شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کے نظریہ اور موقف سے مکمل متفق ہیں نوازشریف پارک شیخوپورہ میںہونیوالا جلسہ شیخوپورہ کی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال ، میاں عمران اختر، ملک محمود طاہر، ملک عرفان اسلام ،شوکت علی گوندل ،اورنگزیب بلوچ، رانا اظہر زاہد ،ملک بدر ظہیر، شیخ راشد ، سیٹھ ابوبکر ودیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں جس کا اظہار وہ آج اپنے محبوب قائد کا استقبال کرکے کرینگے۔
شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کے نظریہ سے متفق ہیں: طیاب راشد
Feb 18, 2018