لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ صدر عاطف چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سینٹ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر لے گی اور ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کو شکست دے گی ۔آصف زرداری کی اچھی حکمت عملی سے کامیاب ہوں گے۔ کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی اور ناکامی نون لیگ کے حصے میں آئے گی کیونکہ کرپشن اس جماعت کی پہچان بن چکی ہے۔ ایسے میں سینٹ کے الیکشن میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے ۔
سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے: عاطف چودھری
Feb 18, 2018