مفرور رائو انوار کے 21 ساتھیوں کوگرفتارکرنے کا فیصلہ

Feb 18, 2018

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسررائوانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔رائو انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔رائوانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں