راولپنڈی (آن لائن) پنجاب رینجرز ، ایلیٹ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔کارروائی میں بارودی سرنگ ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ ہلاک دہشتگردوں سے آئی ای ڈی اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کے روز آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز ، ایلیٹ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے خفیہ اطلاع پر ڈی جی خان میں کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ‘ بار ودی سرنگ اور دستی بم برآمد کر کے قبضے میں لے لئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں ۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔